BNP News 05.07.2017
* ضمنی انتخابی میں بی این پی کے امیدوار کی کامیابی یقینی ہے- ان قوتوں کو شکست فاش دیں گے جنہوں نے ہر دور میں حکمرانی کی مگر عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے مفادات کیلئے- آج کوئٹہ، نوشکی، چاغی کے عوام کی پسماندگی و بدحالی کے اصل ذمہ دار یہی ہیں جو اقتدار میں رہے لیکن اپنی ذات تک محدود رہے-
* سردار زادہ جاوید لہڑی نے کوئٹہ چاغی کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے نامزد امیدوار میر بہادر خان مینگل کی حمایت کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پارٹی امیدوار کو کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے-

 

BNP News 04.07.2017
* حکمران جماعتوں کا اتحاد عوامی مفادات کے لئے نہیں بلکہ بی این کیخلاف ہے- بی این پی حقیقی قوم دوست وطن دوست قوت ہے جسے عوام میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہو چکی ہے- اسی وجہ سے حکمران جماعتیں بی این پی کے خلاف متحد ہیں- 15 جولائی کو جیت پارٹی کی ہو گی- عوام اپنا قیمتی ووٹ بہادر خان مینگل کو دے کر قوم دوستی اور وطن دوستی کا ثبوت دیں ٹکری مرزا خان بنگلزئی ، عبدالرازق کاکڑ ، جمیل بنگلزئی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے-
* مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی کی سربراہی میں وفد نے سردار شیر باز خان ساتکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی کی جانب سے اپیل کی گئی کہ پارٹی کے نامزد امیدوار میر بہادر خان مینگل حمایت کریں جس پر سردار شیر باز خان ساتکزئی نے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ساتکزئی قبیلہ مکمل طور پر بی این پی کے نامزد امیدوار کی حمایت کریں گے اور امیدوار کی کامیابی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے-