BNP News 01.09.2017
* حکومت، محکمہ شماریات اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خانہ شماری اور مردم شماری میں جو افغان مہاجرین شمار کئے گئے ہیں ان کے حوالے سے بھی اعداد وشمار جاری کریں تاکہ بلوچستان کے ہر ذی شعور شہری کو علم ہو کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں کتنی تعداد میں افغان مہاجرین آباد ہیں-
* حکمران جماعت کی جانب سے مردم شماری پر خدشات و تحفظات کا اظہار مضحکہ خیز ہے-

 

BNP News 08.07.2017
* ملک نوید دہوار سمیت ان کے پورے خاندان نے ہر مشکل میں پارٹی کا ساتھ دیا- ان کی سچی وابستگی اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ان کی شہادت سے بننے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا (مرکزی خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی اور مرکزی کمیٹی ممبر امبر زہری)۔
* مرکزی رہنماء شہید ملک نوید دہوار اور شہید ظریف دہوار کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ کلی کھنڈوہ مستونگ میں جاری ہے-
* قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ اور ملک مجید کاکڑ کی قیادت میں ملیزئی سے بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے والوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی-
* حقیقی سیاسی قوتوں کی جانب سے پارٹی کے نامزد امیدوار میر بہادر خان مینگل کی حمایت سے پارٹی امیدوار کی کامیاب یقینی ہو چکی ہے شہید نوید دہوار اور شہید ظریف دہوار کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے (مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ)-