BNP News 08.07.2017
* ملک نوید دہوار سمیت ان کے پورے خاندان نے ہر مشکل میں پارٹی کا ساتھ دیا- ان کی سچی وابستگی اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ان کی شہادت سے بننے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا (مرکزی خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی اور مرکزی کمیٹی ممبر امبر زہری)۔
* مرکزی رہنماء شہید ملک نوید دہوار اور شہید ظریف دہوار کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ کلی کھنڈوہ مستونگ میں جاری ہے-
* قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ اور ملک مجید کاکڑ کی قیادت میں ملیزئی سے بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے والوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی-
* حقیقی سیاسی قوتوں کی جانب سے پارٹی کے نامزد امیدوار میر بہادر خان مینگل کی حمایت سے پارٹی امیدوار کی کامیاب یقینی ہو چکی ہے شہید نوید دہوار اور شہید ظریف دہوار کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے (مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ)-
 

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی اور مرکزی کمیٹی کی ممبر امبر زہری نے ایک مذمتی بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنماء شہید ملک نوید دہوار اور ان کے ساتھی شہید ظریف دہوار کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ اور سفاکانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے- شہید ملک نوید دہوار اور ان کے ساتھی کی شہادت سے پارٹی قیادت اور رہنماؤں کے حوصلے پست نہیں ہونگے نہ ہی ایسے اقدامات سے پارٹی قیادت اور ورکروں کو جدوجہد سے روکا جاسکے گا بلکہ ثابت قدمی، مستقل مزاجی اور بلند حوصلوں کے ساتھ جدوجہد مزید پروان چڑھے گی اور اسے تقویت حاصل ہوگی-

انہوں نے کہا کہ ملک نوید دہوار سمیت ان کے پورے خاندان نے ہر مشکل میں پارٹی کا ساتھ دیا- ان کی سچی وابستگی اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ان کی شہادت سے بننے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا ۔


کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء شہید ملک نوید دہوار اور شہید ظریف دہوار کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ کلی کھنڈوہ مستونگ میں جاری ہے- گزشتہ روز تعزیت کرنے والوں میں ڈاکٹر ولی شاہ ، اختر حلیم سمالانی ، آغا سکندر شاہ ، آغا خیر شاہ ، میر غلام رسول مینگل ، میر محمد حسن رئیسانی ، حاجی شیرہ لہڑی ، ایس ایس پی محمد اکبر رئیسانی ، سید آغا محمد شاہ ، قاضی محمد صدیق مینگل ، قاضی عبدالظاہر مینگل ، محمد یار علی زئی ، ڈاکٹر خلیل احمد ترین ، واپڈا یونین کے اسحاق لہڑی ، بی آر ایس پی کے علی احمد ، ملک عبدالصمد خواجہ خیل ، ملک زمان خواجہ خیل ، بشیر احمد قمبرانی ، علی اکبر باروزئی ، مظفر بلوچ  ، ڈاکٹر پیر جان خواجہ خیل ، منظور بلوچ ، ملک عبدالرحمان ، عبدالغفار مینگل ، منیر آغا ، گل محمد دہوار ، محمد اعظم ساسولی ، خورشید ترین ، ملک ذین ، ملک عثمان ، ملک عارف ، سردار سمندر خان محمد شہی ، میر محمد انور محمد شہی ، آغا رضا شاہ ، بسمل بلوچ ، آغا عبدالغفار کرد ، آغا طارق شاہ ، غلام نبی  ، حاجی یاسین بنگلزئی ، سید سلطان شاہ ، ڈاکٹر رشید لانگو ، ڈاکٹر غلام رسول ، نور محمد رودینی ، بابو نبی بخش مینگل ، آغا داؤد شاہ ایڈووکیٹ ، منظور احمد ، حاجی اللہ بخش بنگلزئی ، محمد قیوم دہوار ، حاجی غلام مرتضیٰ مینگل ، حاجی غلام دستگیر مینگل ، حاجی تاج محمد مینگل ، خلیل احمد مینگل ، غلام سرور سرپرہ ، غلام نبی مری ، وڈیرہ بشیر احمد چھلگری ، ڈاکٹر غنی بلوچ ، اقبال زہری ، سکندر ملازئی ، الف دین کرد ، حاجی اسماعیل مینگل ، شاہنواز مینگل ، آغا خالد دلسوز ، ایڈووکیٹ نوید قمبرانی ، سرجن ڈاکٹر سعید احمد خان ، ڈاکٹر عزیز ، سردار احمد نواز علی زئی ، ملک عبدالصمد خواجہ خیل ، حاجی قدوس خواجہ خیل ، حاجی نعمان لہڑی ، ملک شریف شاہوانی ، کامریڈ رحمت اللہ ، سابق صوبائی وزیر یونس ملازئی ، سید ناصر علی شاہ ہزارہ ، شاہ محمد جتوئی ، ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، چیئرمین واحد بلوچ ، آصف بلوچ ، آغا میرو خان احمد زئی ، عبدالواحد مینگل ، رحمت خان قمبرانی ، سردار شاہ زمان علی زئی ، ارباب افضل دہوار ، آغا حسن بلوچ ، لعل جان بلوچ ، صدر زمان ، قاضی حمید ایڈووکیٹ ، امیر حمزہ ایڈووکیٹ ، یونس بلوچ ، آغا سلطان شاہ ، سکندر شاہ ، نذیر بلوچ ایڈووکیٹ ، بشیر لہڑی ، میر خدا بخش محمد شہی ، ٹکری زمان محمد شہی سمیت سینکڑوں افراد نے تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ اور ملک مجید کاکڑ کی قیادت میں ملیزئی سے بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے والوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی- اس موقع پر ملک عبدالولی کاکڑ نے شامل ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی تنگ نظر سیاسی جماعت نہیں جو بھی پارٹی کے اغراض و مقاصد سے مطمئن ہو کر پارٹی میں شامل ہوں گے انہیں مکمل طور پر وہی حیثیت دی جائے گی جو پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو دی جاتی ہے ہم نے ہمیشہ مظلوم اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی جا رہی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے بی این پی تنگ نظر جماعت نہیں ہم آنے والے پشتون بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں شامل ہونے والوں میں ملک سیف اللہ ، رحمت اللہ ، سیف الدین ، علاؤ الدین ماما ، دارو خان ، محمود خان ، نظام محمد ، منظور ، عبدالنافع ، محمد قاسم ، صلاح الدین ، محمد منظور ، امداد اللہ ، محمد الیاس ، خلیل احمد ، قدیر احمد ، عین الدین ، محمد خالو ، عمران ، حمید اللہ ، عبدالرشید ، محمد حبیب ، باچا خان ، نصیب اللہ ، طور جان قصاب ، محمد فضل قصاب ، چارگل ، نور اللہ ، عبدالقدیر ، فضل الرحمان ، عبدالباری ، حاجی نصر اللہ سمیت دیگر شامل ہیں جنہوں نے کلی خیر محمد مسے زئی ، کلی لو مسے زئی ، ملک عبدالجبار مسے زئی سے شمولیت اختیار کی ۔
کوئٹہ (پ ر) حقیقی سیاسی قوتوں کی جانب سے پارٹی کے نامزد امیدوار میر بہادر خان مینگل کی حمایت سے پارٹی امیدوار کی کامیاب یقینی ہو چکی ہے- شہید نوید دہوار اور شہید ظریف دہوار کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے- بی این پی سیاسی و قومی جمہوری جدوجہد کرتی رہے گی، ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگاسکتا- عوام کی طاقت اور شعوری و فکری ، ذہنی حوالے سے عوام کو آگاہی دیتے رہیں گے یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے جدوجہد کو مزید تقویت دے کر پروان چڑھائیں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، ملک نصیر احمد شاہوانی ، موسیٖ بلوچ ، اختر حسین لانگو ، غلام نبی مری ، جاوید بلوچ ، نذیر احمد کھوسہ ، واجہ یعقوب بلوچ ، سردار عمران بنگلزئی ، یونس بلوچ ، لقمان کاکڑ ، ملک محی الدین لہڑی ،حاجی ابراہیم پرکانی ، اسد سفیر شاہوانی ، احمد نواز بلوچ ، حاجی ریاض مینگل ،ثناء مسرور ، مصطفی مگسی ،  الف الدین کرد ،  دوست محمد بلوچ ،رحیم لہڑی ، شوکت بلوچ، شکور بلوچ ، امین مینگل   نے مختلف کارنر میٹنگز اور شمولیتی پروگرام سے کلی بنگلزئی ، کلی جان خان شاہوزئی ، ابراہیم زئی ، عیسی نگری ، مسلم ٹاؤن ، فیروز آباد ، کلی گشکوری ، مشرقی بائی پاس ، اغبرگ ، کلی داد شاہ سمیت دیگر علاقوں میں خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مجیب لہڑی ، شاہ جہان لہڑی ، حاجی فاروق شاہوانی ، حاجی وحید لہڑی ، طاہر شاہوانی ، غلام رسول مینگل ،خالد شاہ مینگل ، ناصر بنگلزئی ، ڈاکٹر عباس لاشاری ، حاجی فیض الحق رئیسانی ، ڈاکٹر عباس لاشاری ،ناصر بلوچ ، ٹکری منیر بنگلزئی ، ملک عبدالمجید بنگلزئی بھی موجود تھے تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد یونس نے حاصل کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی ، جماعت علمائے پاکستان سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے پارٹی کی بھرپور حمایت سے کوئٹہ چاغی کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی سیاسی جماعتوں کی پارٹی قیادت اور امیدوار پر اعتماد کا اظہار ہماری سیاسی فتح ہے یہ عوامی جماعتیں ہیں جنہوں نے ہماری حمایت کی بی این پی قومی جمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے آ رہے ہیں اسی پاداش میں ہمارے ساتھی ملک نوید دہوار ، ظریف دہوار کو شہید کیا گیا آج جتنے بھی پروگرامز منعقد ہوئے وہ بیاد شہداء 6جولائی منعقد ہوئے ان کی شہادت سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں شہداء کی قربانیوں سے تحریکیں مضبوط ہوتی ہیں ہم اپنی قومی جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے پارٹی کی ہمیشہ اجتماعی قومی مفادات کے حصول کیلئے جدوجہد کی ہے اس جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی کو مزید فعال و متحرک بنائیں گے 15جولائی کو عوام کلہاڑی پر مہر ثبت کر کے قومی دوستی وطن دوستی کا ثبوت فراہم کریں کلی ملک جان خان کے پروگرام میں ماما کریم بخش ملغانی ، محسن ملغانی ، راشد ملغانی ، نعیم ملغانی مراد ملغانی ، مہراب ملغانی ، فہیم ملغانی ، بران قیصرانی نے  سمیت دیگر درجنوں افراد نے پارٹی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔