BNP News 13.06.2017
* ورکرز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز سریاب کے بچوں کا حالیہ میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا سوفیصد آنا اساتذہ کرام کی محنت و کاوشوں کا نتیجہ ہے-
 
کوئٹہ (پ ر) ورکرز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز سریاب کے بچوں کا حالیہ میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا سوفیصد آنا اساتذہ کرام کی محنت و کاوشوں کا نتیجہ ہے- مستقبل میں بھی اساتذہ کرام بچوں پر اسی طرح خصوصی توجہ دیتے رہیں گے سریاب روڈ کے علاقہ مکین اور بچوں کے والدین محمد خان ،عبدالصمد،غلام حیدر،عبدالرحمن،یوسف خان و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ورکرز سکول سریاب کے اساتذہ کرام بڑی محنت سے بچوں کو درس و تدریسی عمل میں مخلصی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انھوں نے حالیہ میٹرک کے امتحانات میں سو فیصد نتائج کی کامیابی کے بارے میں کہا کہ یہ کامیابی سابقہ پرنسپل سید نیک محمد اور سینئر اساتذہ کرام کی محنتوں کا نتیجہ ہے ہم مرکزی بورڈ کے آفسران سے درخواست کرتے ہیں کہ ان اساتذہ کرام کیلئے انعامات کا اعلان کیا جائے کیونکہ علاقے میں ورکرز ہی ایسا سکول ہے جسکا نتیجہ گزشتہ چند سالوں سے 80 سے 100 فیصد کے درمیان آتا رہا ہے۔