BNP News 06.06.2017
* حکمران بلوچستان کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے باعث بلوچستان میں جگہ جگہ آگ لگی ہوئی ہے (شکیلہ نوید دہوار)-
 
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کی رکن شکیلہ نوید دہوار نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران بلوچستان کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے باعث بلوچستان میں جگہ جگہ آگ لگی ہوئی ہے- آئے روز اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی بھی جاری ہے اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے نام پر بلوچوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اس وقت پورے صوبے میں حالات خراب ہیں اور بے گناہوں کا قتل عام جاری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے  عوام کے حقوق کے حصول سے دستبردار نہیں ہوگی بی این پی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں نادیدہ قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچوں کی نسل کشی بند کی جائے ۔